آئرلینڈ کرکٹ کا دورہ یو اے ای کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ کرکٹ کا دورہ یو اے ای کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

 ڈبلن ( نیٹ نیوز) آئرلینڈ نے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ میکس سورنسن اور اینڈریو پوئنٹر کو سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ایڈ جائس کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جائس کو دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے آرام کا موقع دیا گیا تھا۔ آئرش ٹیم کا دورہ متحدہ عرب امارات آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آخری ایونٹ ہو گا۔ آل راؤنڈر اینڈریو وائٹ فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی دورہ متحدہ عرب امارات سے باہر ہو چکے ہیں۔ آئرش ٹیم دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران افغانستان اور سکاٹ لینڈ کے خلاف چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں ولیم پورٹر فیلڈ، اینڈر بلبرائن، پیٹر چیز، ایلکس کیوسک، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، اینڈریو میکبرائن، جان مونی، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...