بورڈ آئندہ ہفتے معین خان کی سر براہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کریگا

بورڈ آئندہ ہفتے معین خان کی سر براہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کریگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے معین خان کی سر براہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی سے وجاہت اللہ واسطی کے علاوہ دیگر اراکین اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ پی سی بی موجودہ سلیکشن کمیٹی میں ریکارڈ چھ راکین کو شامل کیا تھا۔ محمد اکرم، شعیب محمد، سلیم یوسف اور اعجاز احمد کو دہرے عہدوں کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی کی ذمے داریوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ جبکہ چار رکنی نئی سلیکشن کمیٹی میں وجاہت اللہ واسطی کے علاوہ اظہر خان، عامر ملک، محمد وسیم اور سلیم جعفر شامل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...