سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے ذمہ واجب الادا رقم معاف کردی

سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے ذمہ واجب الادا رقم معاف کردی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپورٹس بورڈ نیدرخواست پر اعتراض کے باوجود دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذمہ واجب الاادابیس ہزار روپے معاف کر دئیے ہیں ،یہ بیس ہزار روپے نیشنل کوچنگ سینٹر ہو سٹل کی مد میں فیڈریشن سے وصول کرنے تھے ،اسلام آباد کے ایک اعلی ذرائع کا بتا ناہے کہ چھ ماہ پہلے پاکستان ہا کی فیڈریشن نے چیمپئن شپ کے انعقاد کے د وران افیشلزکے لئے ہوسٹل حاصل کیا تھا، جس کے بل بیس ہزار روپے تھے ،چھ ماہ کوچنگ سینٹر کی انتظا میہ فیڈریشن سے پیسو ں کا مطابلہ کر رہی تھی ،اس بات کی تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے ایک ماہ پہلے کی تھی اور ان کاکہنا تھاکہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں ہم پاکستان سپو رٹس بورڈ سے فنڈ معافی کی درخواست کریں گے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اختر گنجرانے اپنے ثوا ب دیدی اختیار کرتے ہوئے اسے معاف کر دیا،حالانکہ ایڈیشنل ڈی جی نے در خواست پر نوٹ لکھا تھاکہ فیڈریشن کو فنڈ معاف نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ فنڈ کھلاڑیوں اور کھیلوں کی بنیا دی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پاکستان سپورٹ بورڈ کودیتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...