سری لنکا او ر انگلینڈ آج چھٹے ون ڈے میں مدمقابل

سری لنکا او ر انگلینڈ آج چھٹے ون ڈے میں مدمقابل

 پالے کیلی ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا اور اہم میچ آج پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 3-2 کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے آج میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ آئی لینڈرز نے سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچوں میں انگلش ٹیم کو بالتریت 25 رنز اور 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن انگلش ٹیم نے تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز 2-1 کر دی، چوتھے ون ڈے میں سری لنکن ٹیم ایک مرتبہ پھر انگلش ٹیم پر حاوی نظر آئی اور اس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے برتری 3-1 کر دی، پانچویں ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ایک بار پھر جاندار کم بیک کیا اور آئی لینڈرز کو 5 وکٹوں سے زیر کر کے سیریز 3-2 کر دی۔ سیریز کا چھٹا میچ انگلش ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میچ میں شکست کی صورت میں انگلش ٹیم کو سیریز سے بھی ہاتھ دھونا ہو گا۔ ماہرین کرکٹ نے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...