آل راؤنڈر ڈوین سمتھ کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آل راؤنڈر ڈوین سمتھ کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 بارباڈوس( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین سمتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ اب میرے خیال میں نوجوانوں کو موقع دیا جا نا چاہیے۔ اسمتھ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے زیر اہتمام پرفیشنل کرکٹ لیگ میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کی ٹیم نے مسلسل دو میچوں میں کا میابی حاصل کی ہے۔ اسمتھ کا کہناتھا کہ بارباڈوس کے لیے کھیلنا میرے لیے اعزاز تھا لیکن تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ایک دن ہوجاتاہے۔ اسمتھ کا فرسٹ کلاس کیریئر 13برس پر محیط ہے، انھوں نے فرسٹ کلاس میں 88 میچ کھیلے جس میں سات سنچریوں اور 15نصف سنچریوں کے بدولت3ہزار 8 سو 52 رنز بنائے جبکہ ایک سو 38وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...