آسٹریلیا ،بھارت ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں میں جھڑپ

آسٹریلیا ،بھارت ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں میں جھڑپ

ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے ہوئے، ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف طیش میں دکھائی دیئے، پہلے ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، وارن ایرن اور شیکھر دھاون کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد ویرات کوہلی، روہت شرما اور سٹیون سمتھ کے درمیان بھی گرما گرمی ہوئی، دونوں موقعوں پر ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔ بھارتی باؤلر ایرن نے وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے کی حالت میں انہیں جانے کا اشارہ کیا، ری پلے سے معلوم ہوا کہ ایرن کی گیند نو بال ہے اور ایمپائر نے فوراً وارنر کو واپس بلایا تو پھر وارنر اور شین واٹسن نے جواباً جملے کسے اتنے میں دھاون بھی ایرن کا ساتھ دینے کیلئے آگے آ گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے ایمپائرز کے ساتھ مل کر چاروں کھلاڑیوں کو جانے کا کہا لیکن دوسری بار ویرات کوہلی خود سٹیون سمتھ سے الجھ پڑے، اس بار بھی ایمپائر نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...