بھارتی گلوکار کی آواز میں پاکستانی ڈرامہ سیریل کیلئے گایا گیا ٹائٹل سانگ مقبول

بھارتی گلوکار کی آواز میں پاکستانی ڈرامہ سیریل کیلئے گایا گیا ٹائٹل سانگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) بھارتی گلوکار کی آواز میں پاکستانی ڈرامہ سیریل کے لئے گایا گیا ٹائٹل سانگ مقبول ہو گیا۔ بہت سے مقبول گیت گانے والے گلوکار سکھویندر سنگھ نے پہلی بار پاکستان میں ڈائریکٹر شاہد ظہور کی سیریل”اوس“ کا ٹائٹل گایا ہے جس کی شاعری سید وصی شاہ نے لکھی اور میوزک نوید واجد علی ناشاد نے تیار کیا ہے،یہ سیریل ان دنوں پی ٹی وی سے آن ائر ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اوراس کا ٹائٹل سانگ بھی مقبول ہوگیا ہے۔

مزید :

کلچر -