محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، مہرین سید

محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، مہرین سید
محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، مہرین سید

  


لاہو ر (این این آئی ) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد میری والدہ نے مجھے بڑی محنت سے پالا ، میں تعلیم بھی حاصل کرتی تھی اور فار غ اوقات میں ماڈلنگ بھی کرتی تھی ۔ میری فیملی نے مجھے بڑا سپورٹ کیا محسن شہریار یٰسین میرے محسن ہیں انہوں نے بڑے بھائیوں کی طرح میری ہر قدم پر رہنمائی کرتے ہوئے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ستاروں کے علم پر یقین رکھتی ہوں ۔ اچھی زندگی گزارنے کیلئے دولت انتہائی ضروری ہے اپنی زندگی اور موجود مقام سے مطمئن ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...