ہدایتکار آیوش رائنا نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکار آیوش رائنا نے کہا ہے کہ ان کی آئندہ فلم ” ہانٹنگ ایٹ ممبئی مل“ ہے ۔ ہدایتکار آیوش رائنا جنہوں نے اپنی پہلی فلم ”ہارر سٹوری “سے مقبولیت حاصل کی نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ آیوش رائنا نے کہاکہ ان کی اگلی فلم ” ہانٹنگ ایٹ ممبئی مل “ ہوگی ۔ فلم کی عکسبندی اہم مقامات پر کی جائیگی۔ یہ ہارر فلم ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک تفتیش کار کی ہے جس نے ایک مل میں چھاپہ مارا ۔ اس نے کیا برآمد کیا یہ فلم اس حوالے سے ہے ۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں کائنات اروڑا ، نندومادھو اور دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائیگا۔