قائداعظم ٹرافی میچز آج سے شروع ہوں گے

قائداعظم ٹرافی میچز آج سے شروع ہوں گے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز آج سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ میچوں کے مقامات تبدیل نہیں ہوں گے۔ آج یو بی ایل کمپلیکس میںیوبی ایل اور زرعی ترقیاتی بینک کا میچ ہوگا۔ساوتھ اینڈ کلب کراچی میں واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔نیشنل بینک اسٹیڈ یم کراچی میں نیشنل بینک اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔نیشنل اسٹیڈیم کر اچی میں لاہور لائنز اور اسلام آباد کا میچ ہونا ہے۔قائد اعظم ٹرافی میں دس میچوں کے اختتام پرسوئی ناردرن گیس کی ٹیم 7 میچ جیت کر63پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔پورٹ قاسم 59پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔نیشنل بینک کے56اورواپڈا کے45پوائنٹس ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...