پہلا ون ڈے: کینیا اور پاکستان اے کرکٹ ٹیمیں آج آمنے سامنے

پہلا ون ڈے: کینیا اور پاکستان اے کرکٹ ٹیمیں آج آمنے سامنے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں پانچ سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز پاکستان اور کینیا کے مابین آج شیڈول پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی بہت سخت ہیں ۔ پانچ ون ڈے میچوں پر مشتعمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اراکین نے قذافی سٹیڈیم کے تمام گیٹس پرچیکنگ کے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں جن کی نگرانی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کررہے ہیں۔ پاکستان اے اور کینیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچوں ون ڈے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 13دسمبر دوسرا ون ڈے 15دسمبر، تیسرا ون ڈے 16دسمبر، چوتھا ون ڈے 18دسمبر اور پانچواں ون ڈے 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔21 دسمبر کو کینین ٹیم اپنے وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔ تمام میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ میچ 45 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...