برائیڈل کٹیور ویک کا آغازمقامی ہوٹل میں ہوگیا

برائیڈل کٹیور ویک کا آغازمقامی ہوٹل میں ہوگیا

لاہور(فلم رپورٹر)برائیڈل کٹیور ویک کا آغازمقامی ہوٹل میں ہوگیا ہے جو تین روز جاری رہے گا۔ پہلے روز جن ڈیزائنرز کے ڈریسز کی نمائش ہوئی ان میں ککی کانسپٹ،ماریہ بی،علی ذیشان،فوزیہ احمد،فوزیہ حماد،نینا درانی اور فراز منان شامل ہیں۔ جن ماڈل نے واک کی ان میں فائزہ انصاری،سنیتا مارشل،حرا شاہ،فیا، اریبہ ،فلک شیخ،مہرین سید،رابعہ چوہدری، سدرہ عمران،سبل چوہدری،نورے بھٹی اور دانیہ شیخ شامل ہیں۔پہلے دن ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر دئیے، گلوکار حمیرہ چنا اور امانت علی خان نے گیت سنا کر سماں باندھ دیا،تفصیلات کے مطابق ہم ٹی وی اور ٹیلی نار کے اشتراک سے فیشن برائیڈل ویک کی تین روزہ تقاریب کا انعقاد فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا جس کے پہلے روز پاکستان فیشن انڈسٹریز کی ٹاپ ماڈلز نے برائیڈل ڈریسز میں ریمپ پر واک کی۔پہلے روز معروف ڈریس ڈیزائنرز زاہد خان،ککی کنسپٹس اور پریسا کی برائیڈل ڈیزائن ڈریسز کو ماڈلز نے پہنا،دوسرے حصے میں علی زیشان نے کیو موبائل کی طرف سے اپنی کولیکشن ”داستان“ جو کہ معروف فلم ”مغل اعظم“ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی پیش کی۔

اس میں انارکلی کے پہنے جانے والے ملبوسات کو عروسی رنگ دیا گیا تھا۔فوزیہ حماد نے بھی مغلیہ طرز زندگی اور مغل شہروں کے باغات کی مناسبت سے اپنی پروڈکٹ خصوصاً ”لیلیٰ لاہور“کو بہترین انداز سے پیش کیا۔

مزید : کلچر


loading...