پروڈیوسر حاجی شفیق اور فیصل مدنی فراڈیئے ہیں،ثوبیہ خان

پروڈیوسر حاجی شفیق اور فیصل مدنی فراڈیئے ہیں،ثوبیہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثوبیہ خان نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈیوسر حاجی شفیق اور فیصل مدنی فراڈیئے ہیں جن کی وجہ سے دبئی میں مجھ سمیت دیگر لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ہوٹل کا بل میں نے نہیں بلکہ پروڈیوسر نے اداکرنا تھا لیکن غلط خبروں سے میری کردار کشی کی گئی، میں ان لوگوں کے بارے میں جلد ہی مزید انکشافات کروں گی۔ثوبیہ خان نے مزید بتایا کہ میرے ساتھ دو فلموں اور چار شوز کی بات کی گئی تھی لیکن ایک ہی فلم کی شوٹنگ ہوئی اور شو بھی ایک ہی ہوا جس کی پےمنٹ بھی مجھے ابھی تک نہیں کی گئی۔شوٹنگ کے مناسب انتظامات ہی نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے چوری چھپے شوٹنگ کی جاتی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ میں ہوٹل کا تین سو درہم کا بل دیئے بغیر واپس آگئی ہوں۔ہوٹل کا بل میں نے نہیں بلکہ پروڈیوسر نے ادا کرنا تھا۔لیکن انہوں نے مرحبا ہوٹل کے پچاس ہزار درہم بھی نہیں دیئے۔ویسے بھی اگر بل میں نے دینا ہوتا تو ادائیگی کے بغیر مجھے ہوٹل والے کیسے آنے دیتے ،سب کچھ مجھے بدنام کرنے کے لئے کیا گیا،ثوبیہ خان نے مزید بتایا کہ یونٹ کے ساتھ یہ لوگ کرن نامی ایک لڑکی اور اس کے بھائی کو بھی لے کر گئے تھے جن سے انہوں نے دولاکھ روپے لئے تھے ۔یہ لوگ صرف میرے ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے قرض دار ہیں۔ میں ان کے بارے میں جلد ہی پریس کانفرنس میں مزید انکشافات کروں گی۔ اس بارے میں حاجی شفیق اور فیصل مدنی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : کلچر


loading...