ایڈ یلیڈ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 444پر آؤٹ، آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 290رنز

ایڈ یلیڈ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 444پر آؤٹ، آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 290رنز

 ایڈیلیڈ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن ہے، ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت کینگروز نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 363 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 444 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیتھن لائن نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی چوتھے روز بھارتی ٹیم نے 369 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو روہت شرما 33 اور وریدمن ساہا 1 رن پر کھیل رہے تھے، دن کے آٹھویں اوور میں پیٹر سڈل نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، وہ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک کینگروز باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 444 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ساہا 25، کرن شرما 4، محمد شامی 34 اور ایشانت شرما صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نیتھن لائن نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل جانسن اور پیٹرسڈل نے 2، 2 اور ریان ہیرس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیوڈ وارنر نے ڈٹ کر بھارتی باؤلرز کا مقابلہ کیا اور مسلسل دوسری سنچری مکمل کی، وارنر 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس راجرز 21، شین واٹسن 33 کپتان مائیکل کلارک 7 اور مچل مارش 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو کینگروز نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 363 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سٹیون سمتھ 52 اور ہیڈن 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کرن شرما نے 2، محمد شامی، روہت شرما اور وارن ایرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...