ماڈل و اداکارہ رباب الماس 18 سال کی ہوگئیں

ماڈل و اداکارہ رباب الماس 18 سال کی ہوگئیں

لاہور(فلم رپورٹر)نوواردماڈل و اداکارہ رباب الماس 18 سال کی ہوگئیں اپنی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ہمراہ منائی،ایک ملاقات کے دوران رباب الماس نے کہاکہ وہ ہر سال اپنی سالگرہ فیملی اور دوتوں کے ساتھ ہی مناتی ہیں کیونکہ ان کی مصروفیت انہیں اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ وہ سب لوگوں کے ساتھ سالگرہ منا سکیں ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ اپنی اگلی سالگرہ اپنے پرستاروں کے ساتھ منائیں،رباب الماس نے کہاکہ ان دنوں وہ اپنی ڈرامہ سیریلز میںمصروف ہیں جبکہ 25 دسمبرکو وہ کراچی روانہ ہونگی جہاں پر وہ اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔رباب الماس نے مذیدکہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق اچھے اچھے پراجیکٹس کریں اور امید ہے کہ میںاس میں کامیابی بھی حاصل کرلونگی میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...