کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،لاہور کی تاجر برادری نے لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر کاشف انور کی قیادت میں تقریب میں شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چھوٹے تاجر اور صنعتکار کیلئے حکومت کی طرف سے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جانا چاہئیں اور ان کیلئے انڈسٹریل کا لونیاں بنا کر دی جانی چاہئے تاکہ جاپان کی طرح ہر ضلع میں کارخانے ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ایس ایم نصیر نے کاشف انور کی لاہور چیمبر میں بطور نائب صدر بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس نازک دور میں نو جوان قیادت کی بے ضرورت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکے۔

مزید :

کامرس -