ایل جی نے جدید اور کم خرچ توانائی کی حامل مصنوعات متعارف کرادیں

ایل جی نے جدید اور کم خرچ توانائی کی حامل مصنوعات متعارف کرادیں

لاہور( پ ر)صف اول کی کمپنی ایل جی نے پاکستان میں کم خرچ توانائی کی حامل مختلف مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان مصنوعات میں انورٹر ایئر کنڈیشنر، بیٹری ٹی وی اور ایور کول ریفریجریٹر شامل ہے۔ کم توانائی استعمال کرنے والی یہ مصنوعات خصوصی طور پر پاکستانی صارفین کی ضروریات اور سہولتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ ان مصنوعات کے متعارف ہونے سے مارکیٹ میں جدت پسندی کے ساتھ ایل جی کی ساکھ مزید مستحکم ہوگی جس کی مصنوعات اعلیٰ معیار کے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ایل جی الیکٹرانکس پاکستان کے جنرل منیجر کے ایچ کم نے کہا "پاکستان انتہائی کم خرچ توانائی کی حامل مصنوعات کی مارکیٹ بن چکا ہے اور یہاں توانائی میں بچت کی حامل منصوعات کی تلاش ہے، ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور ایسی مصنوعات فراہم کرتے ہیں جو صارفین کی طرز زندگی میں بہتر طور پر اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔ اسی لئے مصنوعات کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ ہم نے ایسی مصنوعات تیار کرلی ہیں جو معیاری کارکردگی پیش کرکے صارفین کو توانائی میں بچت اور سہولت فراہم کرتی ہیں۔

"ایل جی کا انورٹر ایئرکنڈیشنر جدید مصنوعات میں سے ایک ہے جو نہ صرف تیز اور جاندار ٹھنڈک فراہم کرتا ہے بلکہ ہلکے وولٹیج پر چلنے کے علاوہ تیز وولٹیج سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الٹراسانک ریپلینٹ ٹیکنالوجی سے لیس مچھروں سے تحفظ فراہم کرنے والا ماسکیٹو اوے ایئرکنڈیشنر بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر مچھروں سے مو¿ثر طور پر محفوظ رکھتا ہے۔ اسی طرح ایل جی کا بیٹری ٹی وی بھی ایک ایسی جدید ڈیوائس ہے جس میں انتہائی طویل مدت تک ٹی وی چلانے والی بیٹری نصب ہے اور لائٹ جانے کی صورت میں یہ ٹی وی بند ہونے کے بجائے انتہائی طویل مدت تک بلاتعطل چلنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔

مزید : کامرس


loading...