ملکی معاشی ترقی میں نوجوان نسل اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے ‘عرفان قیصر شیخ

ملکی معاشی ترقی میں نوجوان نسل اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے ‘عرفان قیصر شیخ

لاہور( کامرس رپورٹر) ملکی معاشی ترقی میں نوجوان نسل اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ ٹیوٹا بیروزگار نوجوانوںکو یقینی روزگار کے مواقع فراہم کیلئے جنوری سے تین اور چھ ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسزشروع کر رہی ہے ۔ یہ کورسز انڈسٹری کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کئے جا رہے ہیں۔ ٹیوٹا نئی منصوبہ بندیوں کے آغاز اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن ڈیفنس میںسرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن کے صدر عبدالتواب ،نائب صدر محمود احمد، جنرل سیکرٹری کرنل (ر)سلیم رضا خان ، اساتذہ کرام اوردیگر موجو د تھے۔تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا اپنے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ لاہور میں رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن ڈیفنس کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ انکی سفارشات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل بچوں کیلئے نئے کورسز شروع کئے جائیں ۔ہم نے صوبہ بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، صنعتی اداروں اور ایسوسی ایشنوں سے روابط کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈ ی چیمبرز آف کامرس کے علاوہ مختلف صنعتی آرگنائزیشنز کے عہدیداران سے ملاقات کی جا چکی ہیں جس کامقصد ٹیوٹا اداروں کے موجودہ نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ اور نئے نصاب کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی رہنمائی،آن جاب ٹریننگ اور ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگارکے یقینی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹیوٹا اور انڈسٹری کے اشتراک کے دوررس نتائج برآمد ہونگے اورٹیوٹا صنعتی شعبوں کو بہترین ہنرمند افرادی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اس وقت انڈسٹری کو ہنر مند افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے ۔ ٹیوٹا اداروں میں پڑھائے جانے والے بعض کورسز انڈسٹری کی ضروریات پورا نہیں کر رہے جسکی وجہ سے انہیںتربیت یافتہ افرادی قوت نہیں مل رہی ۔بیشتر نوجوان بے روزگاری سے دورچار ہیں لہذا ٹیوٹا صنعتی ضروریات کو مدّنظر رکھتے فوری طور پر شارٹ کورسز کا آغاز جنوری سے کر رہی ہے ۔ٹیوٹا تین ماہ سے چار سال دورانیہ کے 154کورسز اور54 میں نوجوانوں کی تربیت فراہم کررہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...