بجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ خوش آئندہے‘میاں انجم نثار

بجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ خوش آئندہے‘میاں انجم نثار

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے3 پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلہ کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور بجلی کے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ فیصلے کاروبار کے لیے حوصلہ افزا ہیں ۔ میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ انہوں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے متعدد بار مطالبہ کیا اور بتایا تھا کہ سیاسی بے یقینی ‘ بدامنی دھرنوں اور احتجاجوں کے علاوہ بجلی کی گرانی اور کمیابی سے کاروباری حالات کافی مخدوش ہو چکے ہیں - انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں 40فیصد کمی ہو چکی ہے اس لیے ضروری ہے کہ بجلی کی قیمت میں کم از کم 20فیصد کمی کر دی جائے - میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے حالات کے پیش نظر جس قدر کمی کی ہے اسے خوش آئیند قرار دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت مزید ریلیف کے لیے سوچ بچار کرے گی - میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں موجودہ کمی سے حکومت نے جہاں ایک طرف صنعتوں کو اچھا پیغام دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی مہنگائی کے ستائے ہوئے گھریلو صارفین کو بھی کافی ریلیف ملے گا کس سے کاروباری طبقہ او ر عوام میں اطمینان و سکون پیدا ہوگا -

 میاں انجم نثار نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں موجودہ کمی سے ملک میں کاروبار کرنے کے اخراجات کم اور مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات مقابلہ کی پوزیشن میں آ جائیں گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ کے امکانات روشن ہو جا ئیں گے - میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ مثبت فیصلوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔

مزید : کامرس


loading...