لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                                                               لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر95کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ14کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس35.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5808.70 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل11لاکھ94ہزار 400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز14لاکھ49 ہزار300 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہےان میں سلک بنک لمیٹڈ کے5لاکھ3ہزارحِصص۔ بائیکو پٹرولیئم لمیٹڈکے2لاکھ19 ہزار500 حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ75ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.16روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت30.60روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...