میاں انجم نثار باہمت کاروباری افراد کی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں ‘ خواجہ شاہ زیب اکرم

میاں انجم نثار باہمت کاروباری افراد کی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں ‘ خواجہ شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار آزاد و خود مختار فیڈریشن کے ساتھ پاکستان بھر کے چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہم آواز کرکے بزنس کمیونٹی کی طاقت اور صنعت و تجارت میں تحریک پیدا کرنے کے لیے با صلاحیت و باہمت کاروباری افراد کی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں - ایسی ٹیم جو ذاتی نفع و نقصان سے بالا تر صرف اجتماعی مقاصد اور ملک و قوم کی فلاح کے لیے مسلسل جد و جہد کر سکے فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور کتار بند روڈ انڈسٹریل ایریا کے رہنما سید محمود غزنوی نے آج مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ میاں انجم نثار کے ٹیم ورک سپرٹ کے ساتھ کام کرنے کے پروگرام کو کاروباری حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے - جہاں بھی گئے فیڈریشن سے ملحقہ تنظیموں کے افراد نے انہیں اپنا سمجھا - پر تپاک استقبال کیا اور حمایت کے لیے کمر بستہ ہو گئے شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی فیڈریشن کو طاقت ور نمائیندہ ادارہ اور اس میں جرات مند بزنس دوست قیادت دیکھنا پسند کرتی ہے جہاں سے کاروباری طبقہ کو تحفظ اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے پروگرام ملیں - جو پاور سمیت زیر تکمیل منصوبوں پر حکومت سے بات کر سکے - بیرون ملک سفارت خانوں کو ملکی مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے ٹارگٹ کا پابند بنا سکے - شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ میاں انجم نثار کے پاس سرمایہ کاری راغب کرنے کاروباری سرگرمیاں بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مکمل پروگرام موجود ہے ۔
جس کا وہ اپنے منشور میں بھی اظہار کر چکے ہیں - شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے نزدیک سرکاری نوکری کرنے والے افراد کسی طور کاروباری طبقہ کے وفادار نہیں ہو سکتے - انہیں جب بھی موقع ملے گا اپنی نوکری پکی کرنے اور اس سے وابستہ مفادات کے پیچھے دوڑیں گے -

مزید :

کامرس -