پی ایس ڈی پی کیلئے ایک کھرب 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پی ایس ڈی پی کیلئے ایک کھرب 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر)وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 11 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے پی ایس ڈی پی میں پانچ کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے ایک ارب 35 کروڑ 40 لاکھ روپے، سیفران فاٹا کے لئے سات ارب 3 کروڑ 50 لاکھ روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لئے 18 ارب 92 کروڑ 12 لاکھ روپے، پانی و بجلی ڈویڑن کے واٹر سیکٹر کے لئے 10 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 23 ارب 73 کروڑ 62 لاکھ روپے، ریلویز ڈویڑن کے لئے 15 ارب 21 کروڑ 64 لاکھ روپے، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کو آرڈی نیشن ڈویڑن کے لئے 9 ارب 88 کروڑ 31 لاکھ روپے، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے لئے تین ارب 92 کروڑ 19 لاکھ روپے، کیبنٹ ڈویژن کیلئے ایک ارب 25 کروڑ 92 لاکھ روپے سمیت مختلف سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -