بھارتی خفیہ ایجنسی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت اپنے ہی ملک یعنی بھارت میں حملے کراکر الزام پاکستان پر لگایاجائے گا ۔بھارت کی جانب سے ان دہشت گردوں کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ اہم مقامات پر جعلی حملے کرنے کا ڈرامہ رچائیں جس کے بعد ان حملوں کا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر لگایا جائے گا۔اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی نے دہشت گردوں کو بھرتی کر لیا ہے جبکہ ان کی تربیت بھی کی جا چکی ہے جبکہ میڈیا کی خدمات بھی حاصل کی جاچکی ہیں۔ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات سے بھی نا خوش ہے جبکہ افغان قیادت سے بھی بھارت خوش نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ انتہائی قدم محض پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔