مذاکرات کے بعد احتجاج کا سلسلہ بلا جواز ہے،ثمینہ گھرکی

مذاکرات کے بعد احتجاج کا سلسلہ بلا جواز ہے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جب حکومت نے عمران خان کے ساتھ دوبارہ مذاکرت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تو اس کے بعد ان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بلا جواز ہے وہ بلا وجہ کے احتجاج کو فوری بند کرکے حکومت کے ساتھ با مقصد مذاکرت کریں اور 15دسمبر کو لاہور کو سڑکوں پرآنے کی بجائے ملکی کاروبار زندگی کو چلنے دیں ۔
ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مضبوط اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے اور اسی کے لئے ہم جدوجہد بھی کررہے ہیں قومی اداروں کا استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی میں ہی پاکستان کی مضبوطی ہے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کسی بھی طرح سے ملکی مفاد میں نہیں ہے ہم نے بھی الیکشن کے نتائج کو جمہوری سسٹم کو آگے بڑھانے کے لئے تسلیم کیا ہے ۔