گھیراؤ جلاؤ کی سیاست سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہو گی،طارق نبیل

گھیراؤ جلاؤ کی سیاست سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہو گی،طارق نبیل

 لاہور(وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹر ی طارق نبیل نے پنجاب حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کے بعد لاہور میں احتجاجی سیاست ،کاروبار کو بند کرنے کے پروگرام کو ختم کیا جائے۔ ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے پیش نظرملک ایسی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کی ہڑتال سے ملک کو 64ارب سے زائد کا نقصان ہوتا ہے ۔ ،گھیراؤ جلاؤ اور تشدد کی سیاست سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف ر اپنے معاملات حکو مت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر حل کریں۔ٹرانسپورٹر،صنعتکار اور تاجر برادری کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے کاروبار تباہ ہو،مزدور طبقہ بے روزگار اور ملک کو نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال ابتر ہو رہی ہے جس کے پیش نظر سر مایہ کاری کا فقدان اور ایکسپورٹ کی شر ح نہ ہو نے کے بر ابر رہ گئی ہے ۔طارق نبیل نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے تھنک ٹینک منصو بہ بندی بنائیں کیو نکہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے سے پبلک ٹر انسپورٹ بند ہو جائے گی جس سے نہ صر ف شہریو ں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑے گا بلکہ ٹرانسپورٹرز سمیت حکو متی ریو نیو کو بھی دھچکا لگے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...