نواز شریف کی غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے،شاویز خان

نواز شریف کی غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے،شاویز خان

 لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کرکے جمہوری طرز عمل اور سیاسی وضع داری کا ثبوت دیاہے اب عمران خان پلان سی ختم کرکے سنجیدہ مذاکرات سے مسائل حل کریں دھرنے مسئلوں کا حل نہیں ،عمران خان کے اشتعال انگیز بیانات کے باعث فیصل آباد میں حالات خراب ہوئے ،اب عمران خان دانشمندی کامظاہرہ کریں اور اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کریں انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی عمران خان کے لب و لہجے اور الفاظ کے چناؤ پر ہر پاکستانی کو حیرانی ہوئی اس کے بعد کہ حکومت عمران خان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہو انہیں زیادہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...