حکمرانوں کوکام کی بات دیرسے سمجھ آتی ہے،اشرف بھٹی

حکمرانوں کوکام کی بات دیرسے سمجھ آتی ہے،اشرف بھٹی

 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کوکام کی بات دیرسے سمجھ آتی ہے۔ حکومت کی اس حالت زارمیں حکمرانوں اوران کے حواریوں کااپناہاتھ ہے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں سمیت ہرقومی اہمیت کے حامل معاملے کومس ہینڈل کیا جارہا ہے حکمران اپنااقتدار نہیں بلکہ ریاست اورجمہوریت بچانے کی نیت سے مذاکرات کریں تویقینابحران ٹل جائے گاورنہ وہ ان کے اپنے نادان دوست ان کی ناؤڈبودیں گے قینچی امرسدھومیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے یادرکھیں شہربندکرنے سے نااہل حکومت کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گالیکن کاروبارکی بندش سے بیچارے مزدوربھوکے مارے جائیں گے مزدورطبقات کے حقوق کی قیمت پراحتجاج سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ناداراورمفلس افراد کے گھر کاچولہابجھانا اورکارکنوں کواپنے اقتدارکاایندھن بنانا سخت زیادتی ہے عمران خان احتجاج کرتے وقت سیاسی ،اخلاقی اورجمہوری حدود سے تجاوزکر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ فیصل آباد کے حوالے سے عمران خان بھی حکمرانوں کے گناہوں میں برابر کے شریک ہیں۔حکمرانوں کی نااہلی میں کوئی شبہ نہیں مگرعمران خان کاکرداربھی تعمیری نہیں تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...