رشوت وصولی کی شکایت پرتحصیلدارسجاد قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

رشوت وصولی کی شکایت پرتحصیلدارسجاد قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور(اپنے نمائندے سے)8لاکھ رروپے رشوت وصولی کی ڈیمانڈ اور شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شکایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے تحصیلدار کو او ایس ڈی بنا ڈالا ،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی لینڈ ایکوزیشن کی سیٹ خالی ہو گئی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایل ڈی اے میں بطور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وں ،ڈیپوٹیشن پر آئے تحصیلدارسجاد احمد قریشی کے خلاف فیروز پور روڈ کے حاجی اظہر اقبال نامی شخص نے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ون سجاد قریشی نے اس کے پلازے رحمن سنٹر کا بورڈ بنانے کیلئے 10لاکھ کا مطالبہ کیا قبل ازیں مذکورہ تحصیلدار کو 2لاکھ روپے بھی دیدئیے مگر 8لاکھ روپے کے مزید تقاضا پر بضد رہا اور الٹا مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں درخواست گزار نے مزید آگاہی دی کہ وہ مذکورہ تحصیلدار کے خلاف اینٹی کرپشن کو بھی تمام ثبوتوں کے ساتھ درخواست دے چکا ہے جس پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم سینئر ممبر سے استدعا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ہی سجاد قمر قریشی کو معطل کریں سینئر ممبر نے ثبوتوں کے ہمراہ آنے والی شکائت کا نوٹس لیتے ہوئے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ون سجاد احمد قریشی کو او یس ڈی کر دیا اور اس ضمن میں مزید انکوائری کا بھی حکم دیدیا ہے دوسری جانب شہری کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحصیلدار نے ان جینا حرام کر دیا تھا تاہم لینڈ ایکوزیشن کلکٹر سجاد احمد قریشی کا کہنا ہے الزامات بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں مگر ان کی درخواست کا بھرپور جواب دو ں گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...