شفاف انتخابی ماحو ل کی فراہمی کیلئے دھاندلی کرنیوالوں کوبے نقاب کرنا ہوگا، محمد جمیل

شفاف انتخابی ماحو ل کی فراہمی کیلئے دھاندلی کرنیوالوں کوبے نقاب کرنا ہوگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک کو شفاف انتخابی ماحو ل کی فراہمی کیلئے 2013کے عام انتخابات کی تاریخ ساز دھاندلی کے تمام کرداروں کوبے نقاب کرنا ہوگا،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا الیکشن کمیشن سمیت ملک کے تمام آئینی اداروں کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ 11مئی کے عام انتخابات کی دھاندلیوں کے تانے بانے کھول کر قوم کو حقائق سے آگاہ کریں
اورعوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی میں جو بھی ملوث ہو اسکے خلاف آئین کے آرٹیکل6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی جرات نہ ہوسکے،انہوں نے کہاملک میں آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ غیرجانبدارانہ اور شفاف نہیں تھے مگر11مئی کے انتخابات میں تودھاندلی کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں اگر عمران خان کے مطالبہ کے مطابق لاہور میں چار حلقے کھول دئیے جاتے تو یقیناًآج ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی،انہوں نے کہا ملک کا سیاسی منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور دھن،دھونس اور دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کو اقتدار میں لانے والے تمام کردار جلد ہی بے نقاب ہونیوالے ہیں۔