کوئی بھی محب وطن اپنا وطن بند کرنے کا سوچ نہیں سکتا، عرفان دولتانہ

کوئی بھی محب وطن اپنا وطن بند کرنے کا سوچ نہیں سکتا، عرفان دولتانہ

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ناکام ہونے والے عمران خان اب گھر چلے جائیں ۔حکومت ان سے مذاکرات کررہی ہے اور وہ شٹر ڈاؤن کرارہے ہیں۔ جھوٹ اوریوٹرن کی سیاست نے عمران خان کا دماغی توازن بری طرح بگاڑدیا ہے ورنہ کوئی محب وطن اپناملک بندکرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔

کپتان عمران خان کارویہ چور ی اوپرسے سینہ زوری کے مصداق ہے۔فیصل آباد میں میں توڑپھوڑ اورجلاؤگھیراؤسے قومی معیشت کوشدیددھچکا لگا۔انہوں نے کہاکہعمران خان نے خیبرپختون خواہ کے عوام کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا ۔عمران خان کو سادہ لوح عوام کو قصے کہانیاں سنانے کی بجائے اصلاحاتی منصوبے سامنے لانے چاہئیں۔اگروہ ملک سے مخلص ہیں تو عملی طو رپر اقدامات کریں صرف اعلانات کرکے وہ اپنی کار کردگی نہیں بنا سکتے ۔عوام جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے اب تک خیبرپختون خواہ میں عوام کی فلاح کے کتنے منصوبے شروع کئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...