لاہور ٹریڈرز الائنس تاجروں کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنے کیلئے سرگرم

لاہور ٹریڈرز الائنس تاجروں کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنے کیلئے سرگرم

لاہور(وقائع نگار)لاہور ٹر یڈرز الا ئنس تاجر برادری کو ایک جھنڈے تلے متحد کر نے کے لیے سر گرم ہو گئی ہے جس کا مقصد تاجروں کی شٹر پاور کر بحال کر نا اور درپیش مسائل کے حل سمیت عائد کیے جانے والے ٹیکسز کا خلاف لائحہ عمل تیار کر نا ہے جس کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے لاہور ٹر یڈرز الا ئنس کا اجلا س صدر صفدر علی بٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں عہدیداران سمیت لاہور کی مارکیٹو ں کے تاجر رہنماؤ ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے صفدر بٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کسی سیا سی جما عت کی آ لہ کار نہیں اور نہ ہی کو ئی تاجروں کو اپنے مقا صد کے لیے استعمال کر سکتا ہے شر پسند تاجروں کا ٹو لہ تاجروں کو بھلا پھسلا کر اپنے مفا دات کے لیے حکو متی ایو انو ں کے باہر سر گر م عمل ہے جو تاجروں کو تقسیم کر تے ہوئے ان میں دراڑیں ڈال رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ لاہور ٹر یڈرز الائنس حقیقی تاجر نمائندوں کو ایک جھنڈے تلے اکھٹا کر نے کے لیے ہمہ تن کو ششیں کر رہی ہے جس میں با ضمیر تاجر رابطہ کر تے شر یک ہو رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ ماضی میں تاجروں کی جس قدر تذلیل کی گئی وہ سب کے سامنے ہے اب وقت آ گیا ہے کہ تاجر ایک ایجنڈے پر متفق ہو تے ہوئے اپنے حقو ق کی سر بلندی کے لیے اٹھ کھڑے ہو ں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...