بجلی کی قیمتوں میں74پیسے کمی اضافوں کی نسبت انتہائی کم ہے، ناصر رمضان گجر

بجلی کی قیمتوں میں74پیسے کمی اضافوں کی نسبت انتہائی کم ہے، ناصر رمضان گجر

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں74پیسے فی یونٹ کمی اضافوں کی نسبت انتہائی کم ہے پٹرولیم مصنوعات میں 20فیصد کے قریب کمی کی گئی اس لیے بجلی کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے کم کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کاپورا ر یلیف عوام تک منتقل نہیں کیا پٹرولیم مصنوعات پانچ سال کی کم ترین سطح60ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں   اس لیے بین الاقوامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کرکے عوام کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کمی کے باعث پاور سیکٹرکوصرف ایک ماہ میں 27ارب روپے کی بچت ہوئی ہے لیکن بجلی کی قیمتوں میں74پیسے فی یونٹ کمی اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہے ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کرکے بجلی کے بل عوام کے پہنچ سے باہر پہنچا دیئے ہیں اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات پانچ سال کی کم کرترین سطح پر ہیں تو عوام کو بجلی کی قیمت بھی فی یونٹ اسی تناسب سے کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ مہنگائی سے پسی ہوئے عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...