رکشہ ڈرائیور 15دسمبر کو ڈائیوو بس اڈے کے دونوں گیٹ بند کر دیں گے

رکشہ ڈرائیور 15دسمبر کو ڈائیوو بس اڈے کے دونوں گیٹ بند کر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) عوامی رکشہ یونین کے چیئر مین مجید غوری نے کہا ہے کہ 15دسمبرکو رکشہ مالکان ایل ٹی سی اور ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ڈائیوں بس اڈ ے کے دونو ں گیٹ بند کر دیں گے اگر یہاں جگہ نہیں تو یہ اڈہ بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے یا ہمیں سٹینڈ کی جگہ مہیا کی جائے انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کے مظاہرے کیلئے شہر بھر کے تمام یونٹوں کو کال دی جائیگی اس کے بعد 21دسمبر کوناصر باغ تا گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے اس ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے وہ بھی اس دن رکشہ میں سوار ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسر نے ہمیں خود مسائل کے حوالے سے بات کرنے کیلئے بلایا تھا لیکن وہ دفتر ہی نہیں آئیجس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہمارے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہیں۔شہر میں ہمارے پاس سٹینڈ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سڑک کی سائیڈ پر کھڑے رکشے لفٹرکی وجہ سے اٹھا لئے جاتے ہیں جنہیں بھاری جرمانے ادا کر کے چھڑوایا جاتا ہے جگہ جگہ چالان کئے جاتے ہیں اگر کسی دن ان سے جان چھوٹ جائے تو ایل ٹی سی والے جرمانے کر دیتے ہیں رکشہ کا سپیئر پارٹ انتہائی مہنگا ہے اشیاء خورد و نوش کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔