ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے کیلئے تبدیلی لازم ہو چکی ہے، سعدیہ سہیل

ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے کیلئے تبدیلی لازم ہو چکی ہے، سعدیہ سہیل

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت دنیا کی کوئی طاقت ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے کیلئے تبدیلی لازم ہو چکی ہے تحر یک انصاف کا پر امن احتجاج حکمرانوں کے لئے دردِ سر بن چکے ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکو مت سے مذاکرات کے باوجود احتجاجی دھر نہ جاری رہیگا۔۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ حق سچ اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی سیاست کی ہے اور اس لیے ہم نے دھاندلی کی تحقیقات اور دیگر معاملات کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی کر نے کا فیصلہ کیا، مذاکرات کے ساتھ ساتھ احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ،جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اپنا آئینی ‘سیاسی اور جمہو ری حق استعمال کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...