امام حسین کی قربانی باطل کے خلافڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،ناصر جعفری

امام حسین کی قربانی باطل کے خلافڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،ناصر جعفری

 لاہور(پ ر)امام حسین ؑ وشہدائے کربلاکی قربانی دین محمدی کی بقاء اور انسانیت کے لئے حق پرستی اور باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کی بہترین مثال ہے کربلا درس حریت کا نام ہے اسلام اصولوں کی احیا اور انسانیت کی فلاح کے لئے امام حسین ؑ وکربلا کے شہداء کی یاد کو تازہ رکھنا ہر بنی نوع انسان پر فرض ہے اگرسید شہداء امام حسینؑ و شہدائے کربلا کی قربانیوں کو فراموش کیا گیا تو یزید جسیے فاسق حکمران مسلمانوں پر مسلط ہونگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کے چہلم پر اپنے پیغام میں کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...