غیر سیاسی لوگ مذموم مقاصد کی خاطر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،غلام حیدر شیخ

غیر سیاسی لوگ مذموم مقاصد کی خاطر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،غلام حیدر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدرو انفار میشن سیکرٹری برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں قیادت کا فقدان ہے غیر سیاسی لوگ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی خاطر سیاست میں گھس بیٹھے ہیں اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں پاکستان ان غیر سیاسی لوگوں کی وجہ سے آج بند گلی کی طرف جا رہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ‘عوام ان سامراجی ایجنٹوں سے ہوشیار رہیں یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں ان کے ایجنڈے میں ایٹمی وسائل تک رسائی بھی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ طاقتیں اپنے منصوبے میں کامیاب ہوئیں تو ملک میں ایسا معاشی بحران آئے گاجس کو قابو کرنا کسی کے بس نہ ہو گا۔غلام حیدر شیخ نے مزید کہا کہ مفاد پرست عناصر ملک کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ایسے فیصلوں سے ملک میں شورش بڑھ جائیں گئی اور مسائل بھی بڑھ جائیں گے حکومت اس سارے معاملے میں خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرے‘ملک میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے اوراخلاقی اقدار کی پامالی کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔