کراچی کی طرح لاہور کے عوام بھی 15دسمبر کو باہر نکلیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

کراچی کی طرح لاہور کے عوام بھی 15دسمبر کو باہر نکلیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

 لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پی پی 139 اورپی پی140 کاپندرہ دسمبر کے احتجاج کی منصوبہ مندی کے حوالے سے مقامی شادی ہال اسلام پورہ میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں یوسی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں عہدیداران نے اپنی اپنی تجاویز دیں اوراجلاس میں مشترکہ طور پر پندرہ دسمبر کے احتجاج کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی عوام کی طرح لاہور کی عوام بھی پندرہ دسمبر کو عمران خان کی کال پر باہر نکلیں گے اور شہرکو رضاکارانہ طورپر بند کردیں گے ، پی ٹی آئی کے کارکن انتہائی پُرامن ہیں اگر کسی نے گڑ بڑکرنے کی کوشش کی تو سیاسی طریقے سے بھرپور مقابلہ کریں گے، ہماری پُرامن تحریک انصاف کے حصول تک جاری رہے گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پندرہ دسمبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اورکارکن اس دن کا بے تابی سے انتظارکررہے ہیں، لاہور کو اپنا گڑھ سمجھنے والوں کی پندرہ دسمبر کو آنکھیں کھل جائیں گی، لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ،اجلاس میں اصغر گجر، طارق ثناء باجوہ ، ملک نسیم اکبر، شاہنواز ، ڈاکٹر ندیم خواجہ، رانا نسیم ، حافظ زبیر، طارق شمشاد ، اللہ دتہ، شیخ اکبر، محمد انور ،جاوید اکرام ٹونی، رانا خالدمحمود ، ڈاکٹر طارق، میاں محمد ندیم ، مظہر حسین شاہ، حافظ صعیب ، عارف محمود ڈوگر، چوہدری محمد ارشد، محسن امین ، شیربہادر، شاہدہ بی بی، ثمینہ سہیل، صباحت خاتون، فرحان چشتی سمیت عہدیداران اور کارکنا ن نے بڑ ی تعدا د میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...