اولیاء کرام نے ساری زندگی نبی کریمﷺکی سنتوں کو پھیلایا،مولانا امجد خان

اولیاء کرام نے ساری زندگی نبی کریمﷺکی سنتوں کو پھیلایا،مولانا امجد خان

لاہور(سٹاف رپورٹر)اولیا ء کرام نے نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو پھیلانے اور امت میں وحدت کے لئے ساری زندگی کام کیا آج اسی مشن پر کا م کر نے کی ضرورت ہے تاکہ امت میں وحدت کو پارہ پارہ کر نے کی عالمی سازشیں ناکام ہو سکیں بر صغیر میں اسلام کی اشاعت میں بزرگان دین نے اہم کردار ادا کیا ،اسلام ہی معاشرے کے تمام مسائل کا حل پیش کر تا ہے اسی نظام کو پھیلانے کے لیئے صحابہ کرام تابعین، آئمہ، اولیا ء،علما حق نے ہر دور میں حق ادا کیا آج اس خطے میں دین حق اولیا ء اکابرین کی عظیم محنتوں کے نتیجے میں ہے خصو صا ہندو پاک میں اسلام کی اشاعت اور سامراج کا بوریا بستر گول کر نے کے لئے اولیاء کرام اور اکابرین ملت کی قر بانیاں تاریخ کا لازوال حصہ ہیںیہ باتیں جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجدخان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی ؒ ،حضرت علی ہجویری،حضرت شاہ ولی اللہ ؒ ،حضرت نظام الدین اولیا ء ؒ ،حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ ،حضرت حاجی امداد اللہ محاجر مکیؒ ،شیخ الہند حضرت مو لا نا محمود حسن ؒ اور دیگر اکابرین نے بر صغیر میں اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی زندگیا ں وقف کر رکھی تھیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حضرت علی ہجویری ؒ نے لاہور میں بیٹھ کر تو حید کا پر چم بلند کیا اور لو گو ں کو حکمت کے ساتھ حق کی طرف بلا یا

انہوں نے کہا کہ اولیا ء کرام نے شفقت اور محبت کے ساتھ پیغام اسلام کو پھیلا یا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے اور معاشرے کے ہر فرد اور طبقے کو حقوق اور تحفظ دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے عد م کے نفاذ کی وجہ سے پا کستان میں صو بائیت ،علاقائیت اور لسانیت کے نعرے لگ رہے ہیں اور یہ نعرے ہی امت میں اتحاد اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین پر حضرت علی ہجویری ؒ ،حضرت میاں میرؒ ،حضرت شاہ ابوالمعالی ؒ ،حضرت احمد علی لاہوری ؒ اور دیگر الیا ء کرام کے تاریخی دور میں اسلام خوب پھیلا انہوں نے کہا کہ آج بھی معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ ان ہی بزرگان دین کے طریقوں پر چلنے سے ہی ممکن ہے۔ مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو نافذ کر نے سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا اور وطن عزیز بحرانوں سے ازاد ہو گا انہوں نے کہا کہ جو حق شریعت نے مقرر کر دیا ہے اس کا ادا کر نا جہاں حکمرانوں کے لیئے لازم ہے وہاں زندگی کے ہرشعبہ کے افراد پر بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور ان پر عمل کر نے کے لیئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کر نا ہوگا ورنہ کل اللہ کی عدالت میں تو ایک ایک بات کا جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ حقوق العباد کی معافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر نے سے دنیا وآخرت میں کامیابی مل سکے گی اور وطن عزیز بحرانوں سے آزاد ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...