کراچی کے تاجروں نے بھی عمران خان کی کال مستر د کر دی،ارشد جٹ

کراچی کے تاجروں نے بھی عمران خان کی کال مستر د کر دی،ارشد جٹ

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں نے بھی عمران خان کی کال کو مسترد کردیا اور اب عمران خان انتشارپھیلانے کا پلان ختم کردیں ۔ بحران کے حل کیلئے مذاکرات کا آغازہونے سے ملک میں نئی فضا قائم ہوگی اور سیاستدانوں میں باہمی اعتماد بڑھے گا۔تحریک انصافانا اورضد کے خول سے باہرنکل آئے اب گنجائش نہیں ہے کہ مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہواور اگرایساہوئی تو پھر عمران خان اپنا اعتبار بالکل کھو دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے خوبصورت مینڈیٹ دیا ہے ٗ حکمران اور سیاسی جماعتوں کو سڑکوں میں مقابلے کی بجائے غربت ٗ جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے تاکہ خوشحال پاکستان بنے۔ سڑکوں پر احتجاج سے ملک کو فائدہ نہیں ہو گا    انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آنیوالی ہے جبکہ خدانخواستہ بحران رہا تو اس میں خلل پیدا ہو گا پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے ٗ 15 ماہ میں تنزلی کے عمل پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ معیشت کی بحالی ٗ امن کے فروغ ٗ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں ٗ نوجوان آسودہ ہونگے تو ملک ترقی کرے گا اگر ان کو مواقع نہیں ملیں گے تو مسائل پیدا ہونگے۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے اپنی توجہ دے رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...