انصافکے حصول تک پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رہے گا،انجینئر یاسر

انصافکے حصول تک پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رہے گا،انجینئر یاسر

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ صرف قانون بنا دینے سے دھاندلی ختم نہیں ہوگی انصاف کے حصول تک تحریک انصاف کا احتجاج جاری رہے گا۔ مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں مبشر یعقوب اور UC-8 کے عہدیداران حافظ شاہد اقبال، محمد امجد، اختر منا، مرزا نعمان، ڈاکٹر نصراللہ، راحت رسول، چوہدری طارق محمود، میاں رضوان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں مخلص نہیں کیونکہ اگر شفاف طریقے سے تحقیقات ہوئی تو حکمرانوں کو گھر جانا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...