پنجاب یونیور سٹی نے ہاکی چیمپین شپ جیت لی

پنجاب یونیور سٹی نے ہاکی چیمپین شپ جیت لی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلہ جات میں ادارہ علوم ابلاغیات کی ٹیم نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی چمپین شپ جیت لی ہے جبکہ باسکٹ بال اور رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ادارہ علوم ابلاغیات نے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائڈ سائیکولوجی کو 1-0سے شکست دے کر پنجاب یونیورسٹی ہاکی چمپین کا ٹائٹل اپنے نام کیاانچارج ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے ادارے کی ٹیم سمیت اسپورٹس انچارج اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور ، ٹیم مینجر محمد ارشاد ، و دیگر نے کامیابی پر مبارکباد دی۔

کوچ عمار شیخ اور ہاکی ٹیم کے کپتان ارباب رفیق کو ا س کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہیں اور ان پر بھی طلباء کو توجہ دینی چاہیے۔دارہ علوم ابلاغیات کے طلباء نے تمام کھیلوں میں حصہ لیا ہے جن میں کرکٹ اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہونا باقی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...