ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کوالٹی اشورنس کے حوالہ سے ٹریننگ ورکشاپ

ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کوالٹی اشورنس کے حوالہ سے ٹریننگ ورکشاپ

 لاہور(پ ر)وائس چانسلریونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹرفیض الحسن نے کہا ہے کہ جدید نصابی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایجوکیشن پروگرامز کی کوالٹی کو بہتر بنا کر تعلیمی شعبہ میں انقلابی اصلاحات ناگزیر ہیں تعلیم و تحقیق ہی اقوام عالم کے مابین برتری و سبقت کا پیمانہ ہے جو زندگی کے ہر محاذپر کامیابی و نصرت کا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیض الحسن نے ٹاؤن شپ کیمپس میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام کوالٹی اشورنس کے حوالہ سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاٹریننگ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے تمام کیمپسز ،ڈویژنز اور مختلف شعبہ جات کے50سے زائد اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی کچرار میڈم ذونیرہ نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا اور جدید کوالٹی پروموشن طریقہ جات،موثر حکمت عملی اور متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین،ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرمبشر ندیم،پرنسپل ٹاؤن شپ کیمپس عصمت اللہ چیمہ،پرنسپل اوکاڑا کیمپس ڈاکٹر خالد سلیم بھی موجود تھے۔ا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...