پنجاب ایجوکیش فاﺅنڈیشن بے وسیلہ بچوں کو تعلیم دے رہی ہے،انیلہ سلمان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 16لاکھ 60ہزار مستحق طلبا وطالبات کو ان کے اضلاع میں میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے ہم بے وسیلہ بچوں کو تعلیم کے ذریعے بحال کررہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کو پوری طرح سپورٹ کیا ہے تاکہ پاکستان تعلیم کے ذریعے ترقی کرے یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے پوٹھوہار ریجن کے پارٹنر سکولوں کے پوزیشن ہولڈر طالبعلموںمیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے گزشتہ روز خطاب میں بتائی ۔معروف سماجی تنظیم ”دیا پاکستان “اور دبئی بیسڈ ہیومن ریسورس فرم ”پیپل فرسٹ“کے اشتراک سے تقریب میں سرگودہا ، میانوالی ، بھکر ، چکوال ، گجرات اور خوشاب کے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ و طالبعلموں نے شرکت کی ایم ڈی پیف نے کہا کہ بے وسیلہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے بہترین تعلیمی نتائج دکھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان میں بے پناہ پوٹینشل ہے ہمیں ہر بچے تک تعلیم کا حق پہنچانا ہو گا تاکہ پاکستان کو تعلیم یافتہ اور بااعتماد لیڈ ر شپ ملے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم یکساں اہمیت کی حامل ہے ۔
اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں میں گرلز ایجوکیشن کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پانچ سالہ منصوبے کے تحت 22لاکھ آﺅٹ آف سکول اور ڈراپ آﺅٹ بچوں کو پڑھا رہا ہے ۔ ان اقدامات سے میلینیم ڈیویلپمنٹ گولز کو پور ا کرنے میں نمایاں مد دملے گی اور آئندہ تین چار سال تک پنجاب کا ہر بچہ سکول جائے گا ۔ تقریب سے ”پیپل فرسٹ “کی نمائندہ الینا ڈی کلارک اور ”دیا پاکستان “کے نائب صدر افتخار حسین نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں ایم ڈی پیف انیلہ سلمان ، الینا ڈی کلارک اور افتخار حسین نے طالب علموں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے ۔