’’تنویر ظہور دیاں پنجابی ادبی خدمتاں ‘‘ پر تحقیقی مقالہ پیش

’’تنویر ظہور دیاں پنجابی ادبی خدمتاں ‘‘ پر تحقیقی مقالہ پیش

 لاہور (پ ر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ایم ایس کی طالبہ روبینہ کرمانی نے ’’تنویر ظہور دیاں پنجابی ادبی خدمتاں ‘‘ پر تحقیقی مقالہ لکھا ایم ایس کی ڈگری کیلئے یہ مقالہ انہوں نے ڈاکٹر ثریا احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی زیر نگرانی رقم کیا 220صفحات پر مشتمل اس تحقیقی مقالے کو دو سال میں مکمل کیا گیا روبینہ کرمانی نےB+گرید حاصل کیا ہے یہ مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے پہلا باب تنویر ظہور کی زندگی ،دوسرا تنویر ظہور کی پنجابی صحافت کیلئے خدمات ، تیسرا باب پنجابی ادب میں تنویر ظہور کا مقام، چوتھا باب تنویر ظہور کی ادبی خدمات کا فنی اور فکری جائزہ اور پانچویں باب میں خلاصہ بیان کیا گیا ہے مقالے کی نگران پروفیسر ڈاکٹر ثریا احمد لکھا ہے کہ روبینہ کرمانی نے محنت سے مقالہ مکمل کیا اس نے تنویر ظہور کی علمی ،ادبی اور صحافتی پہلوؤں کو تشنہ نہیں رہنے دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...