نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی نشست آج ہو گی

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی نشست آج ہو گی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ہفتہ 13دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح بنگلہ دیش میں پاکستان ٹوٹنے کی مزاحمت کرنیوالوں کی سزاؤں کیخلاف ایک احتجاجی نشست بعنوان’’بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے حامیوں کو سزائیں اور اس کے مضمرات‘‘ منعقد ہو رہی ہے۔ نشست کی صدارت ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔

جبکہ امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید مہمان خاص ہوں گے ۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چیف ایڈیٹر خبریں گروپ آف نیوز پیپرز ضیاء شاہد شامل ہیں۔نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...