پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن سے آگاہی کیلئے ریلی

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن سے آگاہی کیلئے ریلی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام نیب کے اشتراک سے اینٹی کرپشن سے آگاہی کے لئے یونیورسٹی لاء کالج سے فیصل آڈیٹوریم تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک نے کی جبکہ ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد، فیکلٹی ممبران ، نیب آفیشلز طلبہ اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی اپنے خطاب میں ڈاکٹر احسان ملک نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔

جس کے سدِ باب کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس موقع پر شرکاء نے کرپشن کے خاتمے کے لئے پلے کارڈز، بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...