حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی ، 2 بچے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنیکا حکم

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی ، 2 بچے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنیکا ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاء کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2 بچے شوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کردیئے ہیں درخواست گزار ثمرین بی بی نے عدالت میں مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی زاہدسے ہوئی جس میں سے 2بچے 5سالہ عدنان اور 7سالہ عثمان پیدا ہوئے لیکن کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑے کی بنا پر سائلہ کے شوہر نے اسے مارپیٹ کانشانہ بنایااور گھر سے نکال کر دونوں بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کوماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے دونوں بچے کودرخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...