گھر والوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر 16سالہ لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

گھر والوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر 16سالہ لڑکی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے پر پولیس اور گھر والوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر 16سالہ لڑکی انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو شادی شدہ جوڑے کوبلاوجہ حراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں مناواں کی رہائشی شائستہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائلہ کے گھر والوں نے اس کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کسی دوسرے شخص سے کرنا چاہی جس پر اس نے انکار کردیا اور اپنی مرضی سے نعیم کے ساتھ پسند کی شادی کرلی جس کا سائلہ کے والدین و دیگر رشتے داروں کو رنج ہے اور اسی بنا ء پر وہ اب پولیس کی ملی بھگ سے مجھ سے میرے شوہر کو مختلفحیلے بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں۔ ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے جس پر فاضل جج نے درخواست گزار اور اس کے شوہر کوبلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔