سیشن عدالت نے 11سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

سیشن عدالت نے 11سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا ء کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں درخواست گزار نغمہ بی بی نے مؤقف اختیار کرکھا تھا کہ سائلہ کی شادی حسن جاویدسے ہوئی جس میں سے ایک بیٹا رضوان پیدا ہوا ،کچھ عرصہ قبل سائلہ کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کے گھر سے نکال دیا اوربچے کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کیا جائے ،عدالتی حکم پر پولیس نے نے بچے اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہا ں عدالت نے بچے کو درخواست گزار ماں حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...