پسند کی شادی کرنے والا جوڑے کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والا جوڑے کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت میں درخواست گزار نسیم بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کی ہے لیکن اب اس کے گھر والے پولیس کی ملی بھگت سے اسے اور اس کے شوہر اخترکوبلا وجہ ہراساں کررہے ہیں اور علیحدگی کے لئے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کا حکم دیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔